اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران باہمی تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے جنوبی یمن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے خطے کے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن بحران کا حل تمام یمنی فریقین کے درمیان بات چیت کے ذریعے ممکن سمجھتا ہے۔
بحرین کے وزیر خارجہ نے بھی یمن اور پورے خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے امید ظاہر کی کہ جاری کوششیں یمن کے مسائل کے حل، اس کی وحدت کے تحفظ اور ملک میں استحکام کے فروغ کا باعث بنیں گی۔
آپ کا تبصرہ